بھٹکل 25 اکتوبر (ایس او نیوز) کرناٹکا کے مغربی گریجویٹس حلقہ کے لئے بی جے پی اُمیدوار ایس وی سنکنور کے انتخابی پرچار کاجائزہ لینے آج اتوار کو ماہی گیری اور مزورائی وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے بھٹکل کا دورہ کیا اور بی جے پی دفتر میں بی جے پی ورکروں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے ایس وی سنکنور کی کامیابی کے لئے ہرممکن کوشش کرنے پر زور دیا۔ میٹنگ میں مقامی رکن اسمبلی سنیل نائک سمیت بی جے پی کے دیگر لیڈران موجود تھے۔
واضح رہے کہ ایم ایل سی کے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ مغربی گریجویٹ حلقہ میں دھارواڑ، ہاویری ، گدگ اور اُترکنڑا کے اضلاع آتے ہیں۔